ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک بھرمیں آستھاکے نام پرگؤرکشکوں کی غنڈہ گردی، مگر گؤشالوں میں ہی’ گؤماتا‘بدحال، چھتیس گڑھ میں 18گایوں کی موت

ملک بھرمیں آستھاکے نام پرگؤرکشکوں کی غنڈہ گردی، مگر گؤشالوں میں ہی’ گؤماتا‘بدحال، چھتیس گڑھ میں 18گایوں کی موت

Sun, 05 Aug 2018 21:58:24    S.O. News Service

رائے پور5/اگست(آئی این ایس انڈیا)  ملک بھرمیں گؤرکشاکے نام پرجس طرح غنڈہ گردی مچی ہوئی ہے،اس پرسپریم کورٹ تک سخت پھٹکارلگاچکاہے،لیکن یہی آستھانارتھ ایسٹ میں الگ ہوتی ہے جہاں بیف کی کھلی آزادی ہے،ساتھ ہی یہ آستھا گؤشالوں میں گائے کے بدترین حالات پرگؤرکشکوں اوران کے حمایتیوں کی آستھاکااتہ پتہ نہیں رہتا۔

چھتیس گڑھ کے بلودابازار ضلع میں ایک گرام پنچایت کی گؤشالا میں گزشتہ چند دنوں میں دم گھٹنے سے کم از کم 18گائیں مر گئیں۔ بلودابازار ضلع کے ضلع مجسٹریٹ جنک پرسادپاٹھک نے بتایا کہ تین اگست کو روہاسی گاؤں سے 18مردہ گائیں ملیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ تب سامنے آیا جب  مقامی حکام کو اطلاع ملی کہ مردہ گائیں گاؤں میں دفن کرنے کے لیے لے جائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنیادی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ گائیں کچھ دنوں سے کمرے میں بند تھیں۔پاٹھک کے مطابق دراصل دیہاتی اپنے کھیتوں میں مویشیوں کی طرف سے فصلوں کونقصان پہونچائے جانے سے پریشان تھے۔آپس میں بحث کرنے کے بعدانہوں نے گایوں اور بھینسوں سمیت ان مویشیوں کو پکڑ کر انہیں گاؤں میں ایک گوشالا کے ایک کمرے میں بند کر دیا اور دیگر مویشیوں کواحاطے میں باہر کھلے میں کھونٹے سے باندھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب کوئی شخص ان مویشیوں پر دعویٰ کرنے نہیں پہنچا تب دیہاتیوں کو ان کے لیے کھانے پانی کا انتظام کرنا مشکل لگنے لگا۔ایسے میں انہوں نے باہر کے مویشی کھول دیئے لیکن کمرے کے اندر بند مویشیوں پر ان کی توجہ مبینہ طور پر نہیں گئی۔جب وہاں سے تین اگست کو بدبو آنے لگی تب انہوں نے جا کر دیکھا اور ان کے اندر مردہ جانور ملے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اورجلد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔گزشتہ سال چھتیس گڑھ کی رمن سنگھ حکومت کی سرکاری تین گؤشالوں میں بڑی تعداد میں گایوں کی موت کو لے کراپوزیشن کانگریس کے نشانے پرآئی تھی۔


Share: